ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کے لیے اہم خبر: فضائی آلودگی کے باعث نوئیڈا میں سکول بند

طلبہ کے لیے اہم خبر: فضائی آلودگی کے باعث نوئیڈا میں سکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں شدید فضائی آلودگی کے پیش نظر نرسری سے پانچویں جماعت تک کے تمام سکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے سکول ہائبرڈ ماڈل کے تحت کام کریں گے، جس کے تحت آن لائن اور فزیکل دونوں طریقوں سے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث کیا گیا ہے، کیونکہ گریٹر نوئیڈا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر چکا ہے، جس کے باعث فضا انتہائی زہریلی ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ضلع انسپکٹر آف سکولز گوتم بدھ نگر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مجسٹریٹ نے بیسک تعلیمی کونسل، مدارس بورڈ سے منسلک اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں کو ہدایت کی ہے کہ تدریسی سرگرمیوں کو کم سے کم رکھا جائے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ چھٹی سے نویں اور گیارہویں جماعت کی کلاسیں ہائبرڈ موڈ میں جاری رہیں گی تاکہ طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچاتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کیا جا سکے۔