سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کے الیکشن کمیشن میں خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت موخر کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے خلاف کاروائی سے متعلق سماعت کے لئے نئی تاریخ 24دسمبر مقرر کردی ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے18ہری پور سے متعلق دیگر کیسز بھی موخر کردئیے ہیں۔
سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی آج سماعت بنچ کے ججز کی عدم دستیابی کے باعث موخر کی گئی۔