کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کر گئے، شیخ مشعل الاحمد الجبرالصباح نئے امیر بن گئے

His Highness Ashaikh Mashal Alahmad Aljabar Alsabah, City42, Kuwait
کیپشن: ہز ہائی نیس  شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر منتخب ہو گئے۔ File Photo.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42:  کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجبرالصباح  آج انتقال کرگئے، ان کی عمر 86 سال تھی ۔امیرِ کویت  شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات کے  بعد  ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجبر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے ہیں۔

  کویت کے میڈیا کے مطابق کویت کی کابینہ  نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجبر الصباح کو نیا امیر مقررکیا ہے۔ آج انتقال کر جانے والے امیرکویت  شیخ نواف الاحمد الجبرالصباح  کو گزشتہ ماہ نومبر میں طبیعت کی خرابی کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ امیر شیخ نواف الاحمد الجبرالصباح کو لاحق عارضےکی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ 

 شیخ نواف الاحمد الجبرالصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد کے انتقال کے بعدکویت کے امیر  بنے تھے۔نامزد امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجبرالصباح  مرحوم شیخ نواف الاحمد  الجبر الصباح کے بھائی ہیں۔