الیکشن 2024 کی تیاری، چئیرمین بلاول بھٹو کی پارٹی قیادت سے زوم اجلاس میں اہم مشاورت

ppp, Bilawal Bhutto, Karachi, Bilawal House, Hybrid Meeting, Zoom meting, meeting via zoom, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں پارٹی کا اہم ہائبرڈ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں  سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود اور محمد علی شاہ باچہ، مراد علی شاہ، منظور وسان، حسن مرتضی، روزی خان کاکڑ، ناصر شاہ اور صغیر قریشی ، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، میر ثنااللہ زہری، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ موجود تھے۔