معصوم بچوں کی شہادتوں سے ہمارے دل آج بھی خون کے آنسو رو رہے ہیں،عبدالعلیم خان

معصوم بچوں کی شہادتوں سے ہمارے دل آج بھی خون کے آنسو رو رہے ہیں،عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کے خلاف دشمن کی ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے 16 دسمبر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سقوط مشرقی پاکستان اور آرمی پبلک سکول کی تلخ یادیں رکھتا ہے، معصوم بچوں کی شہادتوں سے ہمارے دل آج بھی خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ زندہ قوموں کی تاریخ میں ایسے دن انتہائی گہرے زخم چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں وطن عزیز کی مضبوطی اور بہتری کا عہد کرنا چاہیے۔ قیام پاکستان کو استحکام پاکستان میں بدلنے کا وقت آ چکا ہے۔