انہیں عوام کو مہنگائی کی اذیت میں ڈالنے کا حساب دینا ہو گا: حمزہ شہباز

انہیں عوام کو مہنگائی کی اذیت میں ڈالنے کا حساب دینا ہو گا: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کی آنکھوں میں خون ہے، عمران نیازی کی پیشی کا وقت آ چکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کی نا اہلیوں سے بچنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہو گا، عمران خان کی مکاری اور عیاری سے نجات حاصل کرنی ہے تو قوم کھڑی ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ مہنگائی میں پس گئے، کسانوں کو یوریا کھاد نہیں مل رہی، یہ حکمران دعوے کرتے ہیں کہ گندم کی بمپر پیداوار ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا وقت آنے والا ہے، انہیں بچوں کو بھوک میں مبتلا کرنے اور جھوٹ کا حساب بھی دینا ہو گا، یہ جھوٹے ہیں، ان کا محاسبہ کرنا ہو گا، یہ تماشہ کرتے ہیں کہ ان کے دور میں نون لیگ سے سستی موٹر وے بنی ہے، شرم کریں، آپ کے دور میں 1 کلو میٹر سڑک بھی نہیں بنی۔

  پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف  نے کہا کہ حکمرانوں کو ڈالر کے ریٹ میڈیا سے پتہ چلتے ہیں، کہتے ہیں کہ صبح، دوپہر، شام گیس آئے گی، اب گیس آ ہی نہیں رہی، انہیں عوام کو مہنگائی کی اذیت میں ڈالنے کا حساب دینا ہو گا، آج قوم کے بچے بھوکے ہیں اور مریضوں کے پاس دوا کے پیسے نہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سانحۂ اے پی ایس جب بھی آتا ہے، کلیجے پر چھری چلتی ہے، قوم کو دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد ہونا ہو گا، مسلم لیگ نون نے اس ملک کو اندھیروں سے نکالا، ایٹمی طاقت بنایا، ہماری افواج نے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا۔