نواز شریف اورآرمی چیف کا چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

نواز شریف اورآرمی چیف کا چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ن لیگ کے قائد نواز اور رہنما اسحاق ڈار نے چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،آرمی چیف نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔آرمی چیف نے کہاکہ دعا ہے اللہ چودھری شجاعت کو جلد مکمل صحت یابی عطافرمائے۔

دریں اثنا مسلم لیگ کے قائد نوازشریف اور اسحاق ڈار نے بھی چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،نوازشریف نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔ قائدن لیگ نے کہاکہ آپ دونوں جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرورکریں ،پرویزالٰہی نے نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی ،نوازشریف نے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا ۔