چائلڈ لیبر کے خاتمے کا پروگرام ناقص حکمت عملی کا شکار

چائلڈ لیبر کے خاتمے کا پروگرام ناقص حکمت عملی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے ) پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا پروگرام ناقص حکمت عملی کا شکار ہوگیا، بچوں کے نام پر محکمہ لیبر نے ایک ارب لے لیا لیکن بچوں پرصرف چالیس کروڑ روپے کی خرچ کیے۔

سابق دور حکومت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پانچ ارب روپے مالیت کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ تھا لیکن متعلقہ صوبائی محکمے آپس میں مربوط حکمت عملی طے کرنے میں ناکام رہے جس پر پنجاب حکومت نے 36 اضلاع میں چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

نا قص انتظامی امور کی وجہ سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے یونیسیف اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن سے بھی تعاون حاصل نہ کیا جا سکا۔ دستاویزات کے مطابق چائلڈ لیبرکے حوالے سے رائے عامہ بھی ہموار نہ کی جاسکی۔ 

دستاویزات کے مطابق محکمہ لیبر کو پانچ ارب روپے سے ایک ارب روپے کا فنڈ دیا گیا، جس میں محکمے نے چھپن کروڑ روپے کے فنڈ ادھر ادھر کے نام سے خرچ کرڈالے اور بچوں کی تعلیم پرصرف چالیس کروڑ روپے خرچ ہوئے۔