(علی عباس)گورنر پنجاب کےصاف پانی کے ترجیحی منصوبے پربزدار حکومت نے پانی پھیر دیا،صاف پانی کی فراہمی کے لیےبنائی گئی آب پاک اتھارٹی کے بجٹ سے44 کروڑ کا کٹ لگا دیا گیا.
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب کی جانب سےشہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیےایک نئے عزم کیساتھ نئی نویلی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،جسے آب پاک اتھارٹی کےنام سے پنجاب اسمبلی سےبل کی منظوری ملی، آب پاک اتھارٹی کے لیےراوں سال 8 ارب روپےکا بجٹ مختص کیا گیا تھا لیکن اتھارٹی کی جانب سےپلان واضع نہ ہونے پر پی اینڈ ڈی بورڈ نےاتھارٹی کےبجٹ سےدوارب روپےکے کٹ لگانے کی تجویز دی اورسمری وزیر اعلی پنجاب کوارسال کی۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے بجٹ سے 44 کروڑ کاکٹ لگایا گیا ہے،محکمہ ہاؤسنگ حکام کا کہناتھا کہ یہ فنڈز جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں غیرفعال واٹرسپلائی اسکیموں پرخرچ ہوگا، پنجاب میں واٹر سپلائی کی غیر فعال اسکیموں کو اولین اور ترجیحی بنیادوں پرمکمل کررہےہیں۔