ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی , ملک کے بیشتردیگرعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

 پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی , ملک کے بیشتردیگرعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع سمیت دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش جہلم میں 54 ملی میٹر، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 42، منگلا 41، مری 29، گوجرانوالہ 28 اور اسلام آباد کے سیدپور میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی اور بھکر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔