ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانواتو میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ

وانواتو میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بحرالکاہل کے جنوبی جزیرے وانواتو کے ساحل کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی گاؤں پورٹ اولری سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جبکہ زلزلہ 188 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

وانواتو کے قدرتی آفات کے محکمے نے فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔

واضح رہے کہ زمین کی تھرتھراہٹ (Shaking) کو زلزلہ کہا جا سکتا ہے،  ہر روز سیکڑوں زلزلے آتے رہتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ یہ اتنی کم شدت کے ہوتے ہیں کہ ہم انہیں محسوس ہی نہیں کر پاتے۔

 کبھی کبھار ہی بہت خطرناک نوعیت کے زلزلے آتے ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی اور اموات کا سبب بنتے ہیں۔ اور تب بہت سارے سوال پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے زلزلوں یعنی زمین کی تھرتھراہٹ کی پیمائش کیلئے سیسموگراف (Seismographs) کا استعمال کیا جاتا تھا، یہ دراصل ہلتی ہوئی سوئیاں ہوتی تھیں جو زمین کی تھرتھراہٹ کو ریکارڈ کرتی تھیں تاہم اس وقت اس کام کیلئے ڈیجیٹل آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔