ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

Abdullah Saghar, Molana Fazalur Rahman, JUI, Convertion from Hindu to Muslim, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔  ساغر چاولہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ مشرف بہ اسلام ہو گئے ۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے نومسلم نوجوان کو  کلمہ توحید  پڑھایا ۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی ۔ 

انہوں نے نومسلم کا نام عبداللہ ساغر رکھ دیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے نومسلم  نوجوان عبداللہ ساغر کو  دین اسلام پر ثابت قدم رہنے  کی دعا دی اور  مبارکباد دی ۔

اس موقع پر مفتی مصباح الدین ایم این اے ، اقبال اعوان ،مفتی زاہد شاہ ،ڈاکٹر ضیاء الرحمان ،مفتی عبدالشکور ،احمد سعید ،  نصیب اللہ کاکڑ، ضیاء اللہ ، زبیر عباسی ،سیف اللہ عثمانی ،ملک سفیر عالم اور دیگر موجود تھے ۔