سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے انگلینڈ میں اے لیول کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والی طالبہ ماہ نور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ماہ نور نے 24 اے لیول مضامین میں امتیازی نمبر لے کر 4 عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔
وزیراعظم نے کہا، ماہ نور کی غیر معمولی کامیابی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ماہ نور کی عالمی ریکارڈز کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخلہ قابلِ فخر ہے۔
شہباز شریف نے کہا، مجھے ماہ نور سے قائد نواز شریف کے ہمراہ ملاقات آج بھی یاد ہے،۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ماہ نور ہم سب کو تم پر فخر ہے۔