سٹی 42 : صوبے میں ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ سیلابی ریلوں سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ علی امین کو جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی بونیر پہنچ چکے ہیں۔