سٹی42: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب کے نقصانات پر حکومت اورپاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ریاض میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
سعودی عرب نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
ملک بھر میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوچکے ہیں۔