راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے بھائی اور لیدر سے ملنے کے لئے جاتی عمرہ ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں آنے والے سیلاب پر صورتحال سے آگاہ کیا۔
مسلم لیگ ن لے سربراہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی۔