ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ ’’ایران اس مشکل گھڑی ہر طرح کے تعاون، امداد کیلئے تیار ہے‘‘

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ ’’ایران اس مشکل گھڑی ہر طرح کے تعاون، امداد کیلئے تیار ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 

 اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔ 

ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔