(امانت گشکوری )بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کوہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، وکیل سلمان صفدر نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعاکی گئی ہے۔
وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ شامل ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔