ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کامطالبہ

شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کامطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد شہریوں نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 272.99 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری آمدنی کا بڑا حصہ پیٹرول پر خرچ ہو جاتا ہے، جب باقی مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں تو پیٹرول کیوں نہیں؟
شہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں پیٹرول کی قیمت میں کمی ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ روزمرہ زندگی کے اخراجات میں کچھ ریلیف مل سکے۔