ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑنے کا عزم، جاں بحق افراد پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑنے کا عزم، جاں بحق افراد پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی نے ملک بھر میں 911ہیلپ لائن فعال کر دی ہے، موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہونے کی صورت میں 911 سروس کام کرے گی۔