ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کے مشرقی علاقے کمچٹکا ریجن میں 6 شدت کا زلزلہ

روس کے مشرقی علاقے کمچٹکا ریجن میں 6 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  روس کے مشرقی علاقے کمچٹکا ریجن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ڈگری ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی،  تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان سامنے نہیں آیا تاہم زلزلہ پیما مراکز اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے روسی ادارے نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

حکام نے مقامی آبادی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔