ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نےجدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘تیار کر لیا

اسٹیٹ بینک نےجدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نےجدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘تیار کر لیا ہے جس کا افتتاح باضابطہ طور پر 19 اگست کو کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک، سینئر عہدیداروں اور مالیاتی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کی شرکت متوقع ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 'پرزم پلس' پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لین دین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔

اس نظام کو بین الاقوامی آئی ایس او 20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جو کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ مالیاتی نظاموں میں رائج ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ پیشرفت اسٹیٹ بینک کو جلد ترقی یافتہ ممالک کے مرکزی بینکوں کی صف میں لاکھڑا کرے گی۔