ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے جشنِ آزادی سرپرائز؛ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں توقع سے زیادہ کم کر دیں

Petroleum products Prices, City42 , ڈیزل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے عوام کو جشنِ آزادی کا سرپرائز دیتے ہوئے آج شب ڈیزل کی قیمت  میں عوام کے اندازوں سے زیادہ کمی کر دی۔ اس کمی سے  انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کاقوی امکان ہے۔ 

آج شب جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت  12.84 روپے فی لٹر کم کر دی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے فی لٹر سستا  ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
آج سے آئندہ پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔  پندرہ روز پہلے یکم اگست کو وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت  میں نمایاں کمی کی تھی، تب ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔ 

آج لائٹ ڈیزل کی قیمت  8 روپے  20 پیسے فی لٹر کم کی گئی ہے اور کیروسین آئل(مٹی کا تیل) کی قیمت  7 روپے  19 پیسے فی لٹر کم کی گئی ہے۔ 

آج رات وفاقی حکومت کا نوٹی فیکیشن آنے تک یہ توقع کی جا رہی تھی کہ  حکومت ڈیزل کی قیمت 11 روپے 75 پیسے فی لٹر کم کرے گی۔