سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی جو تجویز وفاقی حکومت کو بھیجی گئی ہے، اس کی تفصیل سامنے آ گئی۔
پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز حکومت کو چلی گئی ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اس تجویز میں 16 اگست سے ایک لیٹر پیٹرول 1.32 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
،ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز پر عملدرآمد کیا گیا تو وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرول 264.61 روپے سے بڑھ کر 265.93 روپے کا ایک لٹر ہوجائے گا
16 اگست سے ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 11.75 روپے تک سستا کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کو بھیجی گئی ہے۔
منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 285.83 روپے سے کم ہوکر 274.08 روپے کا ہوجائے گا۔
اس وقت پیٹرول پر پریمیم 7.69 ڈالر فی بیرل ہوچکا ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پریمیم 3.20 ڈالر فی بیرل ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ 16 اگست سے ایک لیٹر مٹی کا تیل 6.25 روپے سستا کرنے کی تجویز وفاقی ھکومت کو بھیجی گئی ہے۔
ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 7.11 روپے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 15 تاریخ کے آخری گھنٹے میں کیا جانے کی توقع ہے۔