دھماکےسے پہاڑ سرک کر مزدوروں پر آ گرا

Taxla, Stone Crushing, City42, Land sliding
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹیکسلا کے نواحی علاقے کھوئی میرا میں پہاڑوں پرکرشنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا۔

پہاڑ سرکنے سے مشینری اور مزدور ملبے کی زد میں آگئے اور ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ڈرلنگ کے کام کے دوران ہوا، جس میں چترال کا رہائشی مزدورمحمد رحمان جاں بحق ہوا ہے۔ کرشنگ پلانٹ انتظامیہ نے مزدور کی لاش موقع سے ہٹا دی ۔