ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کردی

 تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شمال مشرقی   پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی خیبرپختونخوا ،  میں چند ایک  مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان  ہے ،گلگت بلتستان اور کشمیر  میں چند ایک  مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان  ہے۔ 

جمعرات  کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر،سوات،  ایبٹ آباد ، مانسہرہ  ،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، مری  اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش   کا امکان ہے۔