وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈی سی آفس میں رجسٹری برانچ کا دورہ، عملے کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈی سی آفس میں رجسٹری برانچ کا دورہ کیا، عملے کی حاضری چیک کی ،رجسٹرار آفس میں شہریوں کے مسائل سنے۔ 

تفصیلات کے مطابق سب رجسٹرار اور دیگر عملہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی آمد کے بعد بھاگم بھاگ دفتر پہنچا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے دوران دیگر عملہ بھی دفتر پہنچا۔  آفس میں عملے کی عدم موجودگی پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو دفتری اوقات کی پابندی کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سائلین کو رجسٹری دستاویزات کی فراہمی 24گھنٹے میں یقینی بنائی جائے۔ 

وزیراعلیٰ نے دفتری اوقات کے دوران عملے کو ہرصورت دفتر میں موجودرہنے کا حکم دیا۔