پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا رد عمل آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا رد عمل آ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)نگراں وفاقی حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ۔ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا رد عمل آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شہریوں نے یکسر مسترد کردیا۔شہری کہتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔ملکی معیشت پہلے ہی تباہی وبربادی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

 شہری کہتے ہیں کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ زیادہ آمدنی والے اور مہنگی گاڑیوں کے مالکان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کر دی جائیں اور عام آدمی جیسے موٹر سائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑی والوں کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔