ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان میں کوبو ٹا فارماسیوٹیکل کے نئے گلاسز تیار ، اب نظر کی کمزوری نو پرابلم

جاپان میں کوبو ٹا فارماسیوٹیکل کے نئے گلاسز تیار ، اب نظر کی کمزوری نو پرابلم
کیپشن: KUBOTA GLASSES
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جاپان میں ایسے گلاسز بنائے  گئے ہیں جس  کے شیشوں میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو انسان کی دور کی خراب نظر   کا علاج کر سکتے ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق جاپان میں حال ہی میں  کوبوٹا فارماسیوٹیکل  کی جانب سے ایسے گلاسز   بنائے گئے ہیں جس کے پاس   کسی میڈیکل پروسیجر کے بغیر آنکھوں میں دور کی نظر کی خرابی کا علاج یا حل موجود ہے۔

  گلاسز  کی فروخت 5 ہزار 700 ڈالر جیسی خطیر رقم تک پہنچ گئی ہے۔  جنوری 2021  میں کوبوٹا گلاس یا شیشے کے بارے میں تحریر کیا گیا تھا۔ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ 2050 تک دنیا کی نصف آبادی کو دور کی نظر کی خرابی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔

 اس گلاسز کی مدد سے کمزور نظر والے لوگوں کی مشکل آسان ہو سکتی ہے ۔