پنجاب حکومت کا افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

پنجاب،افسران،ایوان وزیر اعلی پنجاب،پرنسپل سیکرٹری،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پنجاب میں پی او ایل کے اخراجات بڑھنے لگے ، پنجاب حکومت کا افسران سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ایوان وزیراعلی پنجاب نے سرکاری افسران سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات کردیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گاڑیاں واپس لینے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی پنجاب میں محمد خان بھٹی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افسران سے اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سب سے پہلے گورنر پنجاب کے سیکرٹری نبیل اعوان سے اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلی پنجاب اور صوبائی محکموں کے افسران سے بھی اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں گی ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کو گھروں میں اضافی گاڑیاں رکھنے والے بیشتر افسران کی فہرست بھی پیش کی جاچکی ہے۔