ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ) پندرہ اگست کو اسکول تو کھل نہ سکے ،  آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن نے اب لانگ مارچ کا بھی اعلان کردیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن گزشتہ دو ماہ سے سولہ ستمبر کی بجائے پندرہ اگست کو اسکول کھولنے پر بضد رہی مگر پندرہ اگست کو اسکول کھولنے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ تعلیم و تعلیمی اداروں پر ظالمانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم، وزرا اعلی، گورنرز سے اپیل کی کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح باقاعدہ طورسکولز کھولے جائیں۔ دوسری طرف انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والےٹیچرز اور دیگرکی موت اور پنجاب بھر کی تعلیمی بدانتظامی کے ذمےدار وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت دیگر تعلیم دشمن وزرا تعلیم کو فوری بر طرف کیا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer