ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر شادی ہالز سیل

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر شادی ہالز سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) حکومتی احکامات اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو میرج ہالز اور ایک فارم ہاوس کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تاحال شادی ہال کھولنے کے احکامات نہیں دئیے گئے جس کے پیش نظر خود ساختہ شادی ہالز کھولنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کھلے شادی ہالز کے خلاف کارروائیاں کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے منیر میرج ہال سبزہ زار کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا جبکہ مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے گیلانی فارم ہاؤس کو سیل کر دیا جہاں شادی کا فنکشن جاری تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی میں ایک میرج ہال میں جاری شادی کے فنکشن پر کارروائی کرتے ہوئے کھانا ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ کھانے کو فاؤنٹین ہاؤس بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کی جانب سے نو اگست کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شادی ہال اور تعلیمی اداروں کے بجائے تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی ہیں لیکن اس کے باوجود حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔