ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ڈیل ہونے پر اسلام آباد جا سکتا ہوں: امریکی صدر

ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ڈیل ہونے پر اسلام آباد جا سکتا ہوں: امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں, ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے ہو سکتا ہے، ایران کیساتھ ڈیل ہونے پر اسلام آباد جا سکتا ہوں۔ 

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ اس وقت اچھے تعلقات ہیں, ہم دیکھیں گے ایران میں قیادت تبدیل ہوچکی ان کے پاس اچھا موقع ہے, ہمیں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں ہوسکتی, ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور یہ اچھی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ ڈیل ہونے پر اسلام آباد جا سکتا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار زبردست ہے، مذاکرات کےلئے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست کام کیا۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کا نفاذ امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا ۔