ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی ۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ 

قبل ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی جس میں  اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران امریکا مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔