ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینکر جمیل فاروقی پر بیوی کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا الزام ؛عدالتی حکم پر بازیاب

اینکر جمیل فاروقی پر بیوی کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا الزام ؛عدالتی حکم پر بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  میں اینکر جمیل فاروقی کا بیوی کو حبس بے جا میں رکھنے اور اس پر تشدد کا الزام سامنے آگیا ۔

 جمیل  فاروقی کی بیوی اسلام آباد تھانہ گولڑہ کی حدود سے عدالتی حکم پر بازیاب   کروایا گیا ۔ خاتون کے والدین کی درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز بازیابی کرانے کا حکم دیا تھا۔بیلف اور پولیس نے خاتون کو بازیاب کرا کے آج عدالت پیش کر دیا ۔

جمیل فاروقی کی بیوی عائشہ مسرت کا عدالت کے سامنے دیا بیان سامنے آگیا۔  عائشہ مسرت نے کہا میں دو ماہ سے اپنے خاوند کے ساتھ رہی ہوں ،مجھے اپنے والدین سے ملنے کی اجازت نہیں تھی ، جمیل فاروقی مجھ پر مستقل وحشیانہ طریقے سے ٹارچر کر رہا تھا ، میں عاقل بالغ ہوں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں ۔میں اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں ۔

عدالت نے  فیصلہ  سناتے ہوئے کہا خاتون عاقل بالغ ہے اپنے فیصلے میں آزاد ہے وہ اپنے والدین کے ساتھ جا سکتی ہے ، عدالت نے حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست نمٹا دی 

ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم نے احکامات جاری کیے ۔