ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: کفایت شعاری اقدامات کے نئے ایس او پیز نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: کفایت شعاری اقدامات کے نئے ایس او پیز نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد میں کفایت شعاری اقدامات کے نئے ایس او پیز نافذ، مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی. گروسری سٹور ، کریانہ سٹور ، گوشت کی دکانوں  سمیت دیگر کاروباروں کے لیے نرمی کر دی گئی۔ 

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن فوری نافذ، اگلے حکم تک برقرار رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں شاپنگ مالز اور دکانوں کے اوقات کار محدود کردیے گئے، ہفتہ اور اتوار کو بھی 8 بجے بندش برقرار رہے گی۔ میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس اور ڈیری شاپس کو پابندی سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے بند، ہوم ڈیلیوری جاری رہے گی۔ 

کریانہ، گوشت، سبزی اور بیکری کی دکانیں بھی رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔ شادی ہالز اور مارکیز میں تقریبات رات 10 بجے ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نجی گھروں میں ہونے والی تقریبات پر بھی 10 بجے کی پابندی لاگو رہے گی۔ اس کے علاوہ جم، اسپورٹس کلب اور دیگر تفریحی مراکز رات 8 بجے بند ہوں گے۔