ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ: کٹ کوٹ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید 3 افراد کی نماز جنازہ ادا

باجوڑ: کٹ کوٹ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید 3 افراد کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : باجوڑ کے علاقے کٹ کوٹ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید 3افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ 

نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران نے متاثرہ گھروں کا دورہ  کیا اور لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

باجوڑ کے مکینوں نے افغان طالبان کی  بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ 

باجوڑ کے علاقےکٹ کوٹ میں افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔