ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع،سماعت 20 اپریل تک ملتوی

پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع،سماعت 20 اپریل تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع،  رجسٹرار آفس کا درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ، کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 25 اپریل کو رزاق اسٹیڈیم شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک کے لیے مقرر کر دی۔کیس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔ پنجاب حکومت کے لاء افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے پہلے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے، جس پر قانون کے مطابق پندرہ روز کے اندر فیصلہ ہونا ضروری ہے، جبکہ ابھی یہ مدت مکمل نہیں ہوئی۔

 انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ درخواست گزار نے متعلقہ داد رسی کمیشن سے بھی رجوع نہیں کیا، اس لیے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیا گیا اعتراض درست ہے اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے۔دوسری جانب درخواست گزار کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے مؤکل سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر عدالت نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 25 اپریل کو رزاق اسٹیڈیم شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کی اجازت دی جائے اور پولیس کو درخواست گزاروں اور کارکنان کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer