ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر تک رسائی دی گئی ہے، جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا ہے۔

وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہل کار مائیکل پیٹرک، خاتون اہل کار ماریہ اور سکیورٹی آفیشل مہوش شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔

امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق  بات چیت تھا۔

Ansa Awais

Content Writer