عثمان خادم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کی جاسکیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے قیمت کم نہ کی جس پر شہری اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں ہیں، کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے قیمت کم نہ کی جس پر شہریوں کی جانب سےغم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کم نہ ہونے سے دیہاڑی دار مزدور پس رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کے زیادہ نرخ کی وجہ سے روزمرہ ضروریات کی اشیاء بھی مہنگی ہو رہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔