سٹی42: وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ماہ 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہوسکے توسعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دیکر دستخطوں کاامکان ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں رواں ماہ 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کاانعقاد کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے اہم رہنما شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف بھی ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔