کرتار پور بیساکھی میلہ، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرتارپور بیساکھی میلے کیلئے تین ہزار کےقریب سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

 تفصیلات کےمطابق کرتارپور بیساکھی میلہ پر سکھ یاتریوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا  ہے ، بھارت واہگہ بارڈر سے آنے والے 2470 سکھ یاتریوں کوسخت سیکیوٹی میں کرتارپور پہنچایا گیا ، جبکہ راہداری سے 450 سکھ یاتری کرتار پور پہنچے ہیں ، سکھ یاتریوں کا کرتارپور درشن ڈیوری پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔

 سکھ یاتری کرتارپور میں بابا گرو نانک کی سمادھی پر ماتھا ٹیکیں گے ،کرتارپور میں سکھ یاتریوں کے لے لنگر کے وسیع انتظامات موجود  ہیں،سکھ یاتری آج کی رات کرتارپور میں ہی قیام کریں گے ،کل صبح ناشتہ کے بعد کرتارپور سے واپس روانہ ہوجائے گے ۔

Bilal Arshad

Content Writer