آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر، 15 پرو ماڈلز کے ڈیزائن کی جھلک سامنے آگئی

آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر، 15 پرو ماڈلز کے ڈیزائن کی جھلک سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز کے ڈیزائن سمیت دیگر تفصیلات بتائی گئی ہیں۔لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں پتلا ہوگا۔اس فون میں پیری اسکوپ (آپٹیکل زوم) والا کیمرا بھی دیا جائے گا۔

لیک میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈیزائن کے خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-16/324817_9839750_updates.jpg

اس خاکے سے تصدیق ہوتی ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔اس سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو ماڈلز کے ڈیزائن میں والیوم بٹن کو تبدیل کیا گیا ہے اور اس کا استعمال اب زیادہ آسان ہو جائے گا جبکہ سائیلنٹ سوئچ کو ایکشن بٹن سے بدلا جا رہا ہے۔اسی طرح دونوں فونز کے کیمروں میں ایک نئی سنسر ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے جو زیادہ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-16/324817_5950149_updates.jpg

ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی دی جائے گی، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔اس وقت آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے اب زیادہ تر فونز میں یو ایس بی سی پورٹ کو چارجنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ 11 سال بعد پہلی بار ہوگا جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی جائے گی۔یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے ہٹ کر آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا فیچر دیے جانے کا امکان ہے، جو 2022 میں آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود رکھا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer