رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

Commissioner ordered to Monitor Ramzan Bazarz
کیپشن: Commissioner ordered to Monitor Ramzan Bazarz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب :رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے فرائض تفویض،ڈویژنل افسران  روزانہ  کمشنر لاہور کو چیک لسٹ سے آگاہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان  کی تمام ڈویژنل افسروں  کو رمضان بازاروں کی چیک لسٹ سے روزانہ آگاہ کرنیکی ہدایت دی ہے۔ جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن امان قدوائی برکت مارکیٹ،غالب مارکیٹ،شادمان،نعیم شہید روڈ ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی وحدت کالونی،گلشن راوی،میاں پلازہ،ٹھوکر نیاز بیگ رمضان بازار کی چیکنگ کرینگے۔

 ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات شیخ آفتاب جلو ،بیدیاں،ہربنس پورہ،باغبانپورہ رمضان بازار   سےمتعلق  رپورٹ پیش  کریں گےجبکہ  ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعادت سیان نشتر کالونی،کاہنہ،سبزہ زار رمضان بازاروں کی چیک لسٹ تیار کریں گے،اسسٹنٹ کمشنر جنرل منور بخاری مکہ کالونی،باب پاکستان،ٹاؤن شپ،اسلام پورہ رمضان بازار کی مانیٹرنگ  کریں گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ بھی مانیٹرز مقرر کردیئےگئے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان کا کہنا تھا  تمام ڈویژنل افسران تفویض کردہ رمضان بازاروں پر شکایات کا فوری ازالہ بھی کرائیں گے۔