ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے شدید بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری

کل سے شدید بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کل سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے پیش نظر  پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، اسی طرح نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، جب کہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔