ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا پنجاب جوائنٹ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

سیلابی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا پنجاب جوائنٹ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب:سیلابی اور ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے واسا پنجاب جوائنٹ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہر اور تجربہ کار افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی جبکہ فیلڈ آپریشنز کے لیے عملے کو جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق موجودہ مشینری کے لیے ایمرجنسی موبلائزیشن پلان بھی تیار کیا جائے گا۔

محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے وسائل کو بھی بروئے کار لایا جائے گا۔ واسا پنجاب فورس کی تشکیل سے ہنگامی صورتحال میں بروقت انتظامات اور سیلاب زدہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کو فوری سپورٹ فراہم کی جا سکے گی۔