عادیہ ناز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں اور غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اہلِ غزہ کو 100 ٹن خوراک بھجوائی جا رہی ہے جس میں 32 فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، امدادی سامان اہلِ پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔