ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئےبلز پالیسی تبدیل

جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئےبلز پالیسی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہدسپرا:لیسکونے  جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئےبلز چارج کرنے کی پالیسی تبدیل  کرنےکافیصلہ کر لیا۔

ترجمان ذرائع کے مطابق انسدادبجلی چوری مہم میں بجلی چوروں کوپکڑکرکروڑوں یونٹس کےڈی ٹیکشن بلزچارج کئے گئے،ڈی ٹیکشن بلزچارج ہونےپرصارفین نےادائیگی کی بجائےعدالتوں سےرجوع کرلیا،عدالتوں میں کیسزدائرہونےپرڈی بلزکی ریکوری کی شرح انتہائی کم ہو گئی۔

لیسکوکاریکوری کی شرح کوبڑھانےاورغلط ڈی ٹیکشن کی روک تھام کیلئےفیصلہ کیا گیا،بجلی چوروں کوپکڑکرایڈوانس بلزکی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں ہوسکیں گے،بجلی چوروں کومقدمہ درج ہونےپرکنکشن بحالی کیلئےایڈوانس بل جمع کرواناہوگا۔

جعلی ڈی بلزچارج ہونےکی روک تھام کیلئےایڈوانس بل وصول کرنےکی ہدایت  کی گئی۔