ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ، سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی وار میں 3 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ ، سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی وار میں 3 دہشت گرد مارے گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں ولی تنگی کے قریب سکیورٹی فورسز پرحملہ ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز  دہشتگردوں کی جانب سے ولی تنگی کوئٹہ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں صوبیدار قیصر رحیم شہید اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا ، فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں امن دشمن 3 لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گے، آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔