ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کون کرے گا؟وزیر دفاع نے بتادیا

Khawaja Muhammad Asif
کیپشن: Khawaja Muhammad Asif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نجی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت آنے پر وزارتِ دفاع جی ایچ کیو کے کہنے پر آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں، ہم آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور آرمی چیف کی سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔اس حوالے سے  وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ  نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ حکومت اپنے وقت پر اور آئینی طریقہ کار کے مطابق کرے گی، آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہوا تو عمران خان کا فتنہ بیٹھ جائے گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ ملک اور ادارے کی تاریخ بتاتی ہے کہ کوئی مرضی کا آرمی چیف لگا نہیں سکا، فوج کو بحیثیت ادارہ قائم رہنا ہے تو اس بیانیے کو مسترد کرنا ہوگا، 25 مئی کو عمران خان کو رسوا ہو کر جانے دیا تھا، اس بار جانے بھی نہیں دیں گے، پنجاب سے بھی لوگ لے کر آ جائیں، ان کی خاطر مدارت کریں گے۔